مغربی بلقان میں تارکین وطن کے لیے وقف شدہ ویب سیف (WEBSAFE) پلیٹ فارم کو شائع کر دیا گیا ہے
مغربی بلقان میں سفر کرنے والے یا یہاں پر رہائش پذیر تارکین وطن کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک وقف شدہ آن لائن پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا گیا ہے! "افغانستان، عراق اور مغربی بلقان میں پناہ، قانونی اور بے ضابطہ ہجرت (IKAM)” کے بارے میں معلومات کے اقدامات اور صلاحیت سازی کے پروجیکٹ نے اپریل 2022 میں ‘WeBSafe’ کے نام سے ایک ویب پلیٹ فارم کا اجراء کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ویب سائٹ، اور ویب اور اسمارٹ فون ایپلی کیشن (iOS اور اینڈرائیڈ کے لیے دستیاب) پر کام کرتا ہے، جس کا مقصد مغربی بلقان کے علاقے میں سفر کرنے والے یا اس میں رہائش پذیر تارکین وطن کے لیے معلومات کا ایک قابل اعتماد ذریعہ فراہم کرنا ہے۔ WeBSafe اس خطے میں ہنگامی رابطوں، دستیاب امداد اور پناہ کے طریقہ کار سے متعلق معلومات فراہم کرے گا اور اس کو سہ ماہی بنیادوں پر اپ ڈیٹ بھی کیا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم 8 زبانوں میں دستیاب ہے جن میں پشتو، عربی، بنگالی، فارسی/دری، فرانسیسی، کردش، اردو اور انگریزی زبانیں شامل ہیں۔