اگر آپ ملک میں بے قاعدگی سے ہیں تو آپ کیا توقع کر سکتے ہیں؟
اگر آپ جمہوریہ سربیا میں غیر قانونی طور پر سفر کر رہے ہیں یا قیام کر رہے ہیں، تو یہ ایسے سب سے زیادہ نوعام خطرات ہیں جن کا آپ کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جب آپ ملک چھوڑتے ہیں تو یہ خطرات رک نہیں سکتے: – اسمگلروں کی خدمات استعمال نہ کریں – اگر آپ، آپ کے والدین یا رشتہ دار آپ کے سفر کے لیے رقم دیتے ہیں and/or آپ نے اپنے سفر کا بندوبست کرنے کے لیے ایک اسمگلر سے رابطہ کیا ہے، ہو سکتا ہے آپ اس رقم کو واپس نہ کر پائیں یا آپ پر زیادہ قرض ہو جائے۔ یہ مالی نقصان، قرض اور اسمگلروں کے استحصال یا بدسلوکی کا شکار ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔ اسمگلروں کی طرف سے فراہم کردہ سفری حالات آپ کی حفاظت، آپ کی صحت اور جن لوگوں کے ساتھ آپ سفر کر رہے ہیں ان کی صحت کے لیے تقریباً ہمیشہ ہی خطرناک ہوتے ہیں، جو کسی کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں اور موت کا باعث بن سکتے ہیں۔ ریاست کی سرحد عبور کرنے کے لیے قانونی راستہ استعمال کریں اور اگر آپ کو خطرہ محسوس ہو، تو قریبی پولیس اسٹیشن یا بارڈر پولیس افسر سے رابطہ کریں۔ – دوسرے تارکین وطن کی اسمگلنگ میں حصہ نہ لیں – جو شخص دوسروں کو جمہوریہ سربیا کی سرحد کو غیر قانونی طور پر عبور کرنے دیتا ہے یا غیر قانونی طور پر رہ رہا ہے یا غیر قانونی طور پر سربیا سے گزر رہا ہے، تو اسے ایک سے آٹھ سال تک کی قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔[1] – غیر قانونی طور پر سرحد پار نہ کریں – غیر قانونی بارڈر کراسنگ جمہوریہ سربیا کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اگر آپ جمہوریہ سربیا کی ریاستی سرحد کو کسی سرکاری سرحدی کراسنگ کے باہر سے عبور کرتے ہیں یا اس کو عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا بغیر کسی قاب قبول سفری دستاویز یا سرحد عبور کرنے کے لیے کوئی اور ناقابل قبول طریقہ اختیار کرتے ہیں، تو آپ کو 10,000 سے 100,000 دینار تک جرمانہ یا 30 دن کی قید ہو سکتی ہے۔ [2] اگر، جمہوریہ سربیا میں داخل ہونے کے بعد، آپ بغیر کسی تاخیر کے سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے کے اپنے ارادے کا اظہار کرتے ہیں یا اپنے غیر قانونی داخلے یا قیام کے لیے ایک قابل قبول وضاحت فراہم کرتے ہیں، تو آپ کو جمہوریہ سربیا میں غیر قانونی داخلے یا قیام کی وجہ سے جرمانہ نہیں ہو گا یا قید نہیں کیا جائے گا۔ .[3] ریاستی سرحد کو عبور کرنے کے لیے قانونی راستہ استعمال کریں اور اگر آپ کو خطرہ محسوس ہو، تو قریبی پولیس اسٹیشن یا بارڈر پولیس افسر سے رابطہ کریں۔ – پناہ کے طریقہ کار کا غلط استعمال – پناہ کے ارادے کا اظہار تصدیقی فارم کے اجراء کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔ تصدیق کی میعاد کی مدت 15 دن ہوتی ہے، جس کے بعد فرد سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرانے کا پابند ہوتا ہے۔ سیاسی پناہ کے طریقہ کار کو سیاسی پناہ کے دفتر میں پناہ کے درخواست فارم جمع کرانے سے شروع کیا گیا سمجھا جاتا ہے۔ ایک ایسا شخص جس نے پناہ کے لیے درخواست دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہو، اپنے ارادے کے اظہار کے فوراً بعد، اسے رجسٹر کیا جائے گا اور اسے پناہ کے متلاشیوں کی رہائش کے لیے مختص کردہ کسی پناہ گاہ یا کسی دوسری سہولت گاہ میں بھیجا جائے گا، جہاں پر اسے رجسٹریشن کی تصدیق کے اجراء سے 72 گھنٹے کے اندر پہنچنا ہو گا۔[4] اگر کوئی شخص رجسٹریشن کے بعد 72 گھنٹوں کے اندر پناہ کے متلاشیوں کی رہائش کے لیے مقرر کردہ پناہ گاہ یا دیگر کسی متعین کردہ سہولت گاہ میں بغیر کسی معقول وجہ کے نہیں پہنچتا، تو ایسے شخص کو قانونی ضوابط کے مطابق سزا دی جا سکتی ہے۔ جمہوریہ سربیا میں غیر ملکی[5] – رجسٹریشن کے عمل کا غلط استعمال – اپنی رہائش کا پتہ رجسٹر کروائیں۔ اگر آپ نے مرکز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے یا آپ اپنا موجودہ رہائشی پتہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو منسٹری آف انٹیریر (MOI) یا اسائلم آفس کو لازمی طور پر مطلع کرنا ہو گا۔ – ہوشیار رہیں کہ انسانی اسمگلنگ کا شکار نہ بنیں – اگر آپ مقروض ہیں اور رقم واپس ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں، تو اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ آپ انسانی سمگلنگ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اپنے سفری دستاویزات دوسروں کو نہ دیں اور اپنی حفاظت کا خیال رکھیں۔ – زبانی، جسمانی اور جنسی تشدد – بے ضابطہ تارکین کو زبانی تشدد (توہین، دھمکیاں وغیرہ)، جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ جنسی اور جنس پر مبنی تشدد کا سامنا کرنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کو خطرہ محسوس ہو تو قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔ اگر آپ استقبالیہ یا پناہ گاہ کے مرکز میں ہیں، تو کسی موجودہ سرکاری یا غیر سرکاری تنظیم کے نمائندے سے رابطہ کریں۔ – ڈکیتی یا اغوا – اگر آپ بے بے ضابطہ طور پر سفر کرتے ہیں، تو سفر کے دوران آپ کو آپ کی مرضی کے خلاف لوٹا، اغوا یا قیدی بنایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو خطرہ محسوس ہو تو قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔ – صدمے اور جان لیوا تجربات – اگر آپ بے قاعدگی سے سفر کرتے ہیں، تو آپ اپنے آپ کو جان لیوا صورتحال میں پا سکتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ کو راستے میں ملنے والے افراد، مشکل موسمی حالات (انتہائی سردی یا گرمی)، یا جنگلی جانوروں سے جان لیوا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ آپ گروپ کے کسی رکن کی موت یا گمشدگی کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو خطرہ محسوس ہو تو قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔
[1] ضابطہ فوجداری، ("آفیشل گزٹ RS”، نمبر۔ 85/2005, 88/2005 – corr.، 107/2005 – corr.، 72/2009, 111/2009, 121/2012, 104/2013, 108/2014, 94/2016 اور 35/2019) LINK
[2] بارڈر کنٹرول پر قانون، ("آفیشل گزٹ RS”، نمبر۔ 24/2018), LINK
[3] پناہ اور عارضی تحفظ کا قانون، ("آفیشل گزٹ RS”، نمبر۔ 24/2018)
LINK[4]
Ibid [5]
Ibid